17 November 2017 - 19:12
News ID: 431844
فونت
عراقی فوج اور سیکورٹی فورس نے مغربی صوبے الانبار کے شہر راوہ کو تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
عراقی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کی مشترکہ کمان کے سربراہ میجر جنرل رشید یاراللہ نے بتایا ہے کہ فوج، عوامی رضاکار فورس اور قبائلی لشکر کے جوانوں نے محض چند گھنٹے کے آپریشن میں راوہ شہر کو دہشت گردوں سے پاک کر کے اہم عمارتوں پر قومی پرچم لہرا دیا۔

عراقی فوج کے جوان راوہ شہر کو داعشی دہشت گردوں کے نصب کردہ بموں اور بارودی سرنگوں سے پاک کرنے میں مصروف ہیں۔

 ادھر عراق کے وزیر داخلہ قاسم الاعرجی نے کہا ہے کہ راوہ کی آزادی کے بعد عراق میں داعش کا کام تمام ہو گیا ہے۔ راوہ عراق میں داعش کا آخری اڈہ تھا جو اس کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔  

عراقی فوج نے جمعے کی صبح، شام کی سرحد کے قریب واقع شہر راوہ کی آزادی کے لیے فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬