19 November 2017 - 22:42
News ID: 431886
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے کہا : وزیر قانون کو برطرف نہ کیا گیا تو وزیراعظم سمیت سب وزیروں کی چھٹی ہو جائے گی ۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنے میں ختم نبوت کے پروانوں پر تشدد کروانے والے حکمرانوں سے اب ہماری کھلی جنگ ہوگی، ختم نبوت سے غداری کرنیوالی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی، عاشقان رسول کے دھرنے پر ظلم و تشدد حکومت کے خاتمے کا باعث بنے گا، اسلام دشمن عالمی طاقتوں کی ایجنٹی کرنے والے حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہونیوالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر قانون کو برطرف نہ کیا گیا تو وزیراعظم سمیت سب وزیروں کی چھٹی ہو جائے گی،  اسلام آباد کا دھرنا ریاستی طاقت کے ذریعے ختم کیا گیا تو ہر شہر میں دھرنا ہوگا، بزدل حکمران ٹولہ اہل حق کے سامنے زیادہ دیر ٹھہر نہیں سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کے دھرنے سے ملک بھر کے کروڑوں عاشقان رسول کو ولولہ تازہ ملا ہے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا ہے کہ پوری قوم کی ہمدردیاں دھرنے والوں کیساتھ ہیں، حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن دھرانے پر تلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کو وزارت سے ہٹایا جا سکتا ہے تو زاہد حامد کو کیوں نہیں ہٹایا جا سکتا، ختم نبوت کیلئے ہم اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، حکومت کی بے تدبیری اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ملک کے حالات بگڑتے جا رہے ہیں، حکمران ختم نبوت کے غداروں کو بچانے کی کوشش کرکے آگ سے کھیل رہے ہیں، وزیر قانون کی برطرفی کے بغیر بحران کا کوئی حل ممکن نہیں، دھرنے کو اندھی ریاستی طاقت سے ختم کیا گیا تو ملک بھر کے عاشقان رسول سروں پر کفن باندھ کر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬