23 November 2017 - 20:57
News ID: 431934
فونت
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر امریکہ کی بدنام زمانہ سکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے اہلکار سعودی عرب کے گرفتار شدہ شہزادوں سے تفتیش کررہی ہے ۔
محمد بن سلمان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مھر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر امریکہ کی بدنام زمانہ سکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے اہلکار سعودی عرب کے گرفتار شدہ شہزادوں سے تفتیش کررہی ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بلیک واٹر سعودی عرب کے کھرب پتی شہزادوں کو الٹا لٹکا کر تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار سعودی شہزادوں پرامریکی کنٹریکٹرز تشدد کر ​کے تفتیش کررہے ہیں ۔

برطانوی کا کہنا ہے کہ کھرب پتی شہزادہ ولید بن طلال کوبھی الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

برطانوی ذرائع کے مطابق فائیو اسٹار ہوٹل کے باہر سعودی اور اندر امریکی سیکورٹی کمپنی بلیک واٹر کے اہلکار تعینات ہیں، شہزادہ ولید کو رات پونے 3 بجے کمرے سے گھسیٹ کر ہتھکڑی لگائی گئی۔

ذرائع کے مطابق  گرفتار افراد کو عمر ​بھر سیلوٹ کرنے والے سعودی اہلکاروں کو جان بوجھ کر ذمہ داری نہیں دی گئی، سعودی عرب کے موجودہ اور سابق وزراء اور امراء کوالٹا لٹکا کر تشدد کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ولید بن طلال کو میٹنگ کا کہہ کر محل بلایا گیا تھا، ولید کو رات پونے 3بجے کمرے سے گھسیٹ کر ہتھکڑی لگائی گئی، مجرم کے طور پر پوچھ گچھ کی گئی۔

برطانوی اخبار کے مطابق سعودی عرب میں 3 ہفتے پہلے11شہزادوں اور سیکڑوں وزراء اور حکام کو گرفتار​کیا گیا تھا ، گرفتار افراد کے بینک کھاتوں سے 194 ارب ڈالر ضبط کیے جا چکے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬