رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے مہم جو ولیعہد کی غلطیوں نے، جس کا تازہ نتیجہ لبنان کے داخلی امور میں ریاض کی بے جا مداخلت کی ذلت و رسوائی کی شکل میں نکلا ہے، سعودی عرب کے روائتی اتحادیوں کو بھی مسائل و مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔
بہرام قاسمی نے کہا کہ سعودی ولیعہد کا نادرست رویہ اور غیر منطقی و غیر ذمہ دارانہ اور بےتکا بیان اس بات کا باعث بنا ہے کہ دنیا میں اور بین الاقوامی سطح پر ان کے بیانات کو کوئی اہمیت ہی نہ دی جائے۔
ایران نے بارہا تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ سعودی عرب، علاقے میں ماضی کی اپنی غلط اور لاحصل پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور ریاض کو چاہئے کہ مصلحت، و ذمہ داری اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئےعلاقے کے حقائق کو تعصب و و ہٹ دھرمی سے باز آکر قبول کر لے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے مہم جو ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز سے گفتگو میں اپنے ایک بے تکے بیان میں، کہ جس سے مشرق وسطی میں ان کی پالیسیوں کو ہونے والی شکست سے ان کی بوکھلاہٹ کا بھی بخوبی پتہ چلتا ہے، ایرانی حکام کے خلاف غیر شائستہ الفاظ کا استعمال کیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰