25 November 2017 - 20:08
News ID: 431966
فونت
آغا سید حسن الموسوی:
ہندوستانی ٹی وی چینل ’’آج تک‘‘ کے اینکر کی جانب سے خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف بڈگام سمیت کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
آغا سید حسن الموسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی نے مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی ٹی وی چینل ’’آج تک‘‘ کے اینکر روہت سردانہ کی خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ کی شان اقدس میں گستاخی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

آغا سید حسن الموسوی نے واضح طور پر کہا کہ دنیا کا کوئی بھی اور کسی بھی طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والا مسلمان اپنے نبی (ص) کے اہلبیت (ع) اوراصحاب نبوی (ص) میں سے کسی ایک کے خلاف بھی ناشائستہ الفاظ برداشت نہیں کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان مقدس ہستیوں کی شان میں توہین کرنے والا کوئی بھی شخص مسلمانوں کی نظر میں سب سے بڑا ملعون ہے۔

آغا سید حسن نے کہا کہ مودی حکومت کے چار سال کے دوران اکثر ہندوستانی ٹی وی چینلوں پر ہندو فرقہ پرستوں کا اثر و رسوخ کافی حد تک بڑھ چکا ہے اور ایسے پروگرام متواتر نشر کئے جارہے ہیں جن سے مسلمانوں کے دینی جذبات مجروح ہورہے ہیں۔

آغا سید حسن نے مطالبہ کیا کہ روہت سردانہ کو اس فتنہ انگیزی پر قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

دوسری جانب اس قسم کی توہین کے خلاف بڈگام سمیت کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور مظاہرین نے مذکورہ ٹیوی اینکر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬