11 December 2017 - 13:44
News ID: 432203
فونت
عرب لیگ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو خطرناک اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
عرب لیگ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں 22 عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی شرکت کی۔

اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، امریکی فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اورامریکا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے۔

اجلاس میں عرب لیگ کے سربراہ احمد ابو الغیط نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو خطرناک اور ناقابل قبول قراردیا جب کہ اس موقع پرلبنان کے وزیرخارجہ جبران باسل نے تجویز دی کہ ٹرمپ کےاس  فیصلے پرعرب ممالک کو امریکا پر معاشی پابندیاں عائد کرنی چاہیئں۔ عرب لیگ کی جانب سے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ امریکی صدرکے اس اقدام کواقوام متحدہ کے سیکیورٹی کاؤنسل کے پلیٹ فارم پرلے کرجایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 4 روزقبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا جس کے بعد  دنیا بھرکے مختلف ممالک نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسےغیر ذمہ دارانہ فیصلہ قراردے دیا ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬