12 December 2017 - 10:49
News ID: 432211
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں، اقوام متحدہ کیوں خاموش ہیں، لگتا ہے کہ انسانی حقو ق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ خاموش رہ کر یہود و نصاریٰ کو سپورٹ کر رہے ہیں ۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بیت المقدس پر غاصبانہ جابرانہ قبضہ مذہب کے نام پر کیا جا رہا ہے اور مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ، فلسطین میں ماؤں، بہنوں، بچوں اور بوڑھوں کا خون بہایا جا رہا ہے ۔

انہوں نے بیان کی کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں، اقوام متحدہ کیوں خاموش ہیں، لگتا ہے کہ انسانی حقو ق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ خاموش رہ کر یہود و نصاریٰ کو سپورٹ کر رہے ہیں، بیت المقدس کے تحفظ اور فلسطینیوں کے حق میں ہر مسلمان کو گھر سے نکل کر آواز بلند کرنا ہوگی، مسلم حکمران خواب غفلت میں ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ٹرمپ کے اسلام دشمن رویئے اور پالیسیوں سے پوری دنیا کا امن خراب ہوگا، عالمی قوتیں ٹرمپ کو ایسے اقدامات سے روکیں، جو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کی خلاف ورزی اور اسلام دشمنی پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی مکمل آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے، حکومت پاکستان امریکی فیصلے کے خلاف صرف بیان سے کام نہ چلائے، بیت المقدس کے تحفظ اور فلسطین کی مکمل آزادی کیلئے کردار ادا کرے، دوٹوک انداز میں امریکا اور اس کے حواریوں کو پیغام دیا جائے کہ امریکی فیصلہ مسترد کرتے ہیں، اس سلسلے میں ہم خیال ممالک اور اسلامی مملکتوں سے رابطوں کو تیز کرنا ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬