14 December 2017 - 20:40
News ID: 432252
فونت
سربراہ اقوام متحدہ :
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی معاہدے کی توثیق نہ کرنے کے فیصلے سے اس معاہدے کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے ۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے عالمی جوہری معاہدے کو ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کو پُرامن رکھنے کا بہترین ذریعہ قرار دیتے ہوئے امریکہ پر زور دیا ہے کہ اس حوالے سے اپنے وعدوں کی تعمیل کرے۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ ایٹمی سمجھوتہ اس بات کی ضمانت ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کی نوعیت پُرامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ 13 اکتوبر کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی معاہدے کی توثیق نہ کرنے کے فیصلے سے اس معاہدے کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے تاہم ہمیں یقین ہے کہ امریکہ جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر قائم رہے گا۔

ایران جوہری معاہدے کی حمایت پر چین، روس، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کے مثبت مؤقف کا خیرمقدم کرتے ہوئے انٹونیو گوٹیریش نے امریکہ پر ایک بار پھر زور دیا کہ وہ اپنے وعدوں پر من و عن عمل کرے۔

انہوں نے ایران کے میزائل پروگرام اور خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں حالیہ سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس بات پر زور دیا کہ اس کی عسکری سرگرمیاں بشمول بیلسٹک میزائلوں کے پروگرام کا مقصد جوہری ھتھیاروں کو فروغ دینا نہیں ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬