28 December 2017 - 23:21
News ID: 432438
فونت
اقوام متحدہ کا اعلان؛
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حالیہ حملوں میں درجنوں عام شہری مارے گئے ہیں۔
اقوام متحدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر  جیمی میک گولڈریک نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ اتوار کو یمن پر سعودی عرب کے دو الگ الگ حملوں میں اڑسٹھ عام شہری مارے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کےمذکورہ عہدیدار نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے یہ حملے یمن کے صوبوں تعز اور الحدیدہ پر انجام پائے۔

اقوام متحدہ کے کورآرڈینیٹر کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور  بعض مغربی و عرب ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬