28 December 2017 - 23:33
News ID: 432441
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ قوم موجودہ نظام اور حکمران اشرافیہ سے بیزار اور مایوس ہے، پاکستان کو نئے نظام اور نئی قیادت کی ضرورت ہے ۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور نظام مصطفے متحدہ محاذ کے مرکزی راہنما صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں  مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا بیانیہ ملک دشمنی پر مبنی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی عدلیہ و فوج مخالف مہم ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش ہے، سابق نااہل وزیراعظم اپنی ذات کیلئے ریاست کو داؤ پہ نہ لگائیں، (ن) لیگ بڑے سیاسی تصادم کا ماحول بنا رہی ہے، ملک میں بڑے پیمانے پر افراتفری پھیلانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محب وطن طبقات (ن) لیگ کی فاشسٹ پالیسی کی مزاحمت کیلئے متحد ہو جائیں، امریکہ خطے میں بھارت کی بالادستی قائم کرنے کیلئے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے، موجودہ حکومت پاکستان کو درپیش عالمی خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، حکمرانوں پر عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے پیر سیال شریف کے مطالبات پورے کرے۔ ایسا نہ ہوا تو فیصلہ کن اقدام کا اعلان کیا جائے گا، وفاقی اور پنجاب حکومت نے اتحاد اہلسنت کیخلاف سازشیں شروع کر دی ہیں لیکن تنظیمات اہلسنت اور مشائخ کا اتحاد قائم رہے گا، اہلسنت جماعتیں آئیندہ الیکشن نظام مصطفے متحدہ محاذ کے پلیٹ فارم سے ایک نشان اور ایک منشور پر لڑیں گی، امیدواروں کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ ہم اہل، باصلاحیت اور دیانتدار قیادت انتخابی میدان میں اتاریں گے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قوم موجودہ نظام اور حکمران اشرافیہ سے بیزار اور مایوس ہے، پاکستان کو نئے نظام اور نئی قیادت کی ضرورت ہے، سٹیٹس کو کی حامی جماعتیں نظام کی تبدیلی کے راستے میں رکاوٹ ہیں، ہم نظام مصطفے کے سلوگن پر قوم کو متحد کریں گے، ووٹ فار نظام مصطفے کی سوچ ہر پاکستانی تک پہنچائیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬