‫‫کیٹیگری‬ :
30 December 2017 - 13:37
News ID: 432465
فونت
آیت الله حسین مظاهری:
حوزه علمیہ اصفهان کے سربراہ نے کہا: اهل بیت(ع) سے توسل کے نتیجہ میں آٹھ سالہ ایران – عراق جنگ میں ایرانی مجاھدین کو پیروز نصیب ہوئی اور آمریکا و اسرائیل کے مقابل حزب الله کو تاریخی پیروزی ملی ۔
آیت الله حسین مظاهری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی اصفھان سے رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ اصفهان کے سربراہ آیت الله حسین مظاهری نے مسجد امیرالمؤمنین(ع) جی روڈ پر ہونے والی اپنی سلسلہ وار نشست میں کہا: توسل کا بالاترین مرتبہ ہر لمحہ امام زمانہ (عج) سے توسل ہے ۔

انہوں نے اپنی تقریر کے ابتداء میں کہا: شیعہ و سنی کے درمیان بنیادی فرق ایک شیعوں کی جانب سے توسل پر ایمان اور اہل سنت خصوصا شدت پسند گروہ وھابیوں کی جانب سے توسل پر ایمان نہ رکھنا ہے ، یہ فرق اتنا زیادہ شدید ہے کہ شیعہ توسل کو اپنی کامیابی اور عاقبت بخیر ہونے کا سبب اور سنی وھابی اسے بدعت سمجھتے ہیں اور اہل بیت (ع) سے توسل حرام جانتے ہیں ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اہل بیت(ع) سے توسل شیعہ ہونے کی نشانی اور شیعت کی بقاء کا سبب ہے کہا: اهل بیت(ع) سے توسل ضروری ہے ، درحال حاضر نقطہ عالم امکان ، امام دوراں حضرت ولی عصر(عج) سے توسل کیا جائے کہ آپ عالم غیب و شھود کا واسطہ ہیں ۔

حوزه علمیہ اصفهان کے سربراہ نے واضح طور سے کہا: توسل اهل بیت(ع) کے بہت سارے اثرات ہیں ، قران کریم نے مختلف آیات میں اس توسل کی تاکید کی ہے اور حتی بعض آیات میں ارشاد ہے کہ خداوند متعال کے اسماء حُسنی کے وسیلہ دعا کرو اور امام رضا(ع) فرماتے ہیں کہ خدا کی قسم ہم اسماء حُسنی ہیں ۔

انہوں نے تاکید کی : اولین اور بالاترین توسل یہ ہے کہ ہم ائمہ(ع) سے توسل کے ذریعہ خود ان کی معرفت کو طلب کریں ، دنیاوی حاجتیں نہ مانگیں کیوں کہ انسانوں تک پہونچنے والی خدا کی ہر نعمت کا وسیلہ امام زمان(عج) کا وجود ہے ، انسان ہمشیہ خود کو امام زمان(عج) کے سامنے حاضر سمجھے کہ اگر ایسا ہوا تو خود کے حق میں بھی اور دوسروں کے حق میں مفید ہوگا ۔

انہوں نے یاد دہانی کی : صاحب کتاب بحار الانوار علامہ مجلسی نقل کرتے ہیں کہ میں قبور ائمہ(ع) کی زیارت کے لئے عراق گیا ، میرا نجف کا پہلا سفر تھا مگر میں نے احساس کیا کہ ابھی حرم میں جانے کی آمادگی نہیں رکھتا ، اسی بنیاد پر حرم کے جوار میں ۱۰ روز تک ریاضت کشی میں مصروف ہوا تاکہ لیاقت حاصل ہونے کے بعد مولا کی زیارت کو جاوں ، ایک مدت کے بعد ہمیں الھام ہوا کہ حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام کی زیارت کئے بغیر پیدل سامرا جاوں اور ہم ایسا ہی کیا ، جب میں سامراء پہونچا تو امام زمانہ(عج) سے روبرو ہوا جو امام دهم(ع) و امام یازدهم(ع) کی زیارت میں مصروف تھے ، اس وقت اپنے حال سے بے حال ہوگیا اور حضرت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے زیارت جامعہ کبیرہ پڑھنا شروع کیا کیا ، امام زمانہ(عج) نے مجھ سے فرمایا کہ یہ زیارت جسے تم پڑھ رہے ہو اچھی زیارت ہے ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے مزید کہا: اهل بیت(ع) سے توسل کا نتیجہ ہے کہ آٹھ سالہ ایران – عراق جنگ میں مجاھدین پیروز ہوئے اور آمریکا و اسرائیل کے مقابل حزب الله کو تاریخی پیروزی نصیب ہوئی ۔/۹۸۸/ ن۹۷۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬