31 December 2017 - 14:35
News ID: 432473
فونت
بن علی ییلدریم :
ترکی کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ فلسطین کو ایک مستقل ملک اور بیت المقدس کو اس کا باقاعدہ طور پر دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد فلسطین کا بحران مکمل طور پرحل ہو جائے گا۔
بن علی ییلدریم

رسا نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیراعظم بن علی ییلدریم نے ترکی کے شہر ادرینہ میں حکمراں جماعت کے سولہویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا عنقریب فلسطین کو مستقل ملک کے طور پر باقاعدہ تسلیم کرلے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کو ایک مستقل ملک اور بیت المقدس کو اس کا باقاعدہ طور پر دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد فلسطین کا بحران مکمل طور پرحل ہو جائے گا۔

ترکی کے وزیر اعظم نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے  فیصلے کو تمام اسلامی ممالک اور دیگر ترقی یافتہ ممالک نا قابل قبول قرار دے چکے ہیں لہذا امریکی صدر کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬