رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران کے خلاف ایٹمی پابندیاں 120 تک معطل رکھنے میں توسیع کردی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ایران کے خلاف مزید پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔
سی این این کےمطابق امریکی صدر نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران کے خلاف ایٹمی پابندیاں 120 تک معطل کرنے کا یہ آخری موقع ہے ۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اگر مشترکہ ایٹمی معاہدے میں امریکی صدر کے مد نظر تبدیلیاں نہ کی گئیں تو وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔ ادھر امریکہ کی وزارت خزانہ نے ایران میں انسانی حقوق کو بہانہ بنا کر ایران کی 14 حقیقی اور حقوقی شخصیات کوپابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ایران کے بارے میں امریکی قانون میں اسطرح اصلاح کے خواہاں ہیں تاکہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی ایٹمی پروگرام سے منسلک کیا جاسکے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰