15 January 2018 - 11:49
News ID: 433641
فونت
امریکہ مختلف حیلے بہانوں سے عرب ممالک کو اسرائیلی بلاک میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
امریکا کا پرچم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات اور امریکہ نے مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ دونوں ممالک کی بری افواج کی مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی ۔

ان مشترکہ مشقوں کو’’Iron Union 6‘‘کا نام دیا گیا ہے ۔ اس کا مقصد نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا اور بہتر بنانا بلکہ فوجی مہارت کا ایک دوسرے سے تبادلہ اور اپنی جنگی صلاحیتوں اور قابلیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی مشقوں کا ظاہری مقصد موجودہ عالمی چیلنجوں اور بحرانوں سے نمٹنا ہے تاہم اس میں شک نہیں کہ ایک جانب امریکہ عرب ممالک کو اپنے ہتھیار فروخت کرنا چاہتا ہے اور دوسری جانب امریکہ مختلف حیلے بہانوں سے عرب ممالک کو اسرائیلی بلاک میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اس طرح اسرائیل کو عالمی گوشہ نشینی سے نجات ملے اور عالمی سطح پر اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬