بشار اسد :
شام کے صدر نے کہا کہ ترکی اپنے مخالفین کو کچلنے اور شامی حکومت کے مخالفین کی مدد اور حمایت کررہا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے ایران کی خارجہ اسٹراٹیجک پالیسی کے سربراہ کمال خرازی سے ملاقات میں شام کے عفرین شہر پر ترکی کے فوجی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ماضی کی طرح شام میں دہشت گردوں کی بدستور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
انھوں نے کہا کہ شام کے بارے میں ترکی کے پالیسی میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہوئی ہے ترکی مسلسل دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
بشار اسد نے کہا کہ ترکی اپنے مخالفین کو کچلنے اور شامی حکومت کے مخالفین کی مدد اور حمایت کررہا ہے۔
اس ملاقات میں کمال خرازی نے بھی دہشت گردوں پر شامی حکومت، عوام اور فوجی کی کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے