23 January 2018 - 17:17
News ID: 434747
فونت
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان :
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ترکی کی طرف سے شام کے سرحدی شہر عفرین پر فوجی حملے کے نتیجے میں ۱۲۶ ہزار سنی کرد آوارہ وطن اور بے گھر ہوگئے ۔
شہر عفرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ترکی کی طرف سے شام کے سرحدی شہر عفرین پر فوجی حملے کے نتیجے میں ۱۲۶ ہزار سنی کرد آوارہ وطن اور بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ 3 لاکھ افراد کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے مسئلہ حل کرنے کے لئے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ عفرین میں ۶۰ فیصد افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ترکی نے کرد باغیوں کو بہانہ بنا کر ۲۰ جنوری کو شام کے شہر عفرین پر کردوں کے خلاف فوجی حملے کا آغاز کیا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬