26 January 2018 - 21:58
News ID: 434791
فونت
عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کو شکست دینے میں عراقی افواج کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کا اسٹریٹجیک تعاون اور رول بہت ہی اہم رہا ہے۔
حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے ڈیووس میں امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این سے اپنے انٹرویو میں اس سوال کے جواب میں کہ سعودی عرب کا دعوی ہے کہ ایران اور سپاہ پاسداران کا رول علاقے میں منفی ہے آپ کا کا خیال ہے کہا کہ اس طرح کا دعوی قابل قبول نہیں ہے۔

عراقی وزیراعظم نے شام کے حالات کے بارے میں بھی کہا کہ اس وقت داعش کے کچھ عناصر شام میں موجود ہیں اور یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ انہیں کیوں نابود نہیں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ داعش کے کچھ عناصر شام میں موجود ہیں اور شام میں ان کے خفیہ ٹھکانے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عراقی خفیہ ایجنسیاں کہتی ہیں کہ شام میں باقی بچے داعش کے عناصر خود کش بمبار تیار کررہے ہیں اور یہ ٹریننگ بہت ہی پیچیدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ داعش کے عناصر خود کش بمبار تیار کرکے انہیں مختلف شہروں میں بھیج کر دہشت گردانہ حملے کرانا چاہتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬