28 January 2018 - 22:51
News ID: 434810
فونت
یمنی سیاسی جماعت کے رہنما
حسن باعوم نے یمن کے جنوبی صوبوں کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم غیر ملکی افواج کو یمنی قوم کا مزید خون بہانے کی اجازت نہ دیں ۔
حسن باعوم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی یمن میں ایک سیاسی جماعت کے رہنما حسن باعوم نے یمن کے جنوبی صوبوں کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم غیر ملکی افواج کو یمنی قوم کا مزید خون بہانے کی اجازت نہ دیں اور ان کے خلاف مزاحمت کے لئے کھڑے ہوجائیں۔

حسن باعوم نے سعودی عرب کی افواج کو جارح اور غاصب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے جنوبی صوبوں کے عوام ، سعودی عرب کے خونخوار فوجی اتحاد کے خلاف مزاحمت کے لئے کھڑے ہوجائیں اور غیر ملکی افواج کو یمنی عوام کا مزید خون بہانے کی اجازت نہ دیں۔

حسن باعوم نے یمن کی سیاسی اور عسکری جماعتوں پر بھی زوردیا ہے کہ وہ متحد ہو کر سعودی عرب کی جارحانہ پالیسیوں کا مقابلہ کریں اور سعودیہ کو ذلت کے ساتھ یمن سے باہر نکال دیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬