رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ نے عربوں کی زبوں حالی اور بد بختی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر اور ۴ عرب ممالک کے درمیان اختلافات کو ایک ٹیلیفون کے ذریعہ حل کرسکتے ہیں۔
قطر کے وزیر دفاع نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ واحد شخص ہیں جو قطر اور ۴ عرب ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے بحران کو ختم کرسکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ قطر نے ہمیشہ امریکہ پر زوردیا ہے کہ وہ اس بحران کو حل کرنے میں مدد فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے علاوہ کسی کو اس بحران سے فائدہ نہیں پہنچے گا۔ یمن اور شام کا بحران حل ہونا چاہیے اور امریکہ کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
عرب ذرائع کے مطابق عرب ممالک میں جاری بحران کو حل کرنے کے لئے بڑے شیطان سے مدد مانگنا عربوں کی زبوں حالی، بد بختی اور اسلامی تعلیمات سے دوری کا مظہر ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/