01 February 2018 - 16:35
News ID: 434858
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ختم نبوت کا ایشو اہم کردار ادا کرے گا، اہلسنت جماعتیں انتخابی سیاست میں بھرپور حصہ لینے کیلئے متحد ہو چکی ہیں ۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کو تاحیات نااہل قرار دیا جانا چایئے، کرپٹ اشرافیہ کیلئے پنجرے تیار ہو چکے ہیں، نواز شریف قوم کو عدلیہ اور فوج کیخلاف بغاوت پر اکسا رہا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے، 6 ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، حکومت کو غریب عوام کی کوئی فکر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی انتخابی سیاست میں واپسی ناممکن ہے، کرپشن ختم کئے بغیر حقیقی جمہوریت کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت نے غیر ملکی آقاؤں کے حکم پر ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے کی کوشش کی، ن لیگ پر ختم نبوت سے غداری کا داغ کبھی نہیں دھل سکے گا، آئندہ الیکشن میں ختم نبوت کا ایشو اہم کردار ادا کرے گا، اہلسنت جماعتیں انتخابی سیاست میں بھرپور حصہ لینے کیلئے متحد ہو چکی ہیں، نظام مصطفے متحدہ محاذ اہل سنت کا نمائندہ اور مشترکہ سیاسی پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے کہا کہ گدی نشیں مشائخ 2018 کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، ملک کے اکثریتی مکتبہ فکر نے اپنی سیاسی اہمیت منوانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس بار قوم آزمائے ہوئے ناکام سیاستدانوں کی بجائے نظام مصطفے کو ووٹ دے کر غلامان رسول کو اسمبلیوں میں پہنچائے گی۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ نواز شریف کے عدلیہ و فوج مخالف بیانات پر بغاوت کا مقدمہ درج ہونا چایئے، شریف خاندان عدالتوں سے اپنے حق میں آنیوالے فیصلوں پر واہ واہ اور خلاف فیصلے آنے پر آہ آہ شروع کر دیتا ہے، قوم نواز شریف نہیں عدلیہ اور فوج کیساتھ ہے، نواز شریف ماضی میں 4 وزرائے اعظم کیخلاف سازشوں میں شریک رہا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬