06 February 2018 - 13:55
News ID: 434922
فونت
نسیم کربلائی :
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ تمام مسلمانوں کے مسائل اور غلامیوں سے آزادی صرف اسلام دوستی اور اتحاد سے ہی ممکن ہے ۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان نسیم کربلائی نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ ۵ فروری کو ملک کے گوش و کنار میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ریلیاں مظاہرے اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔

نسیم کربلائی نے کہا پاکستانی آج بھی کشمیر کے بغیر اپنے آپ کو ادھورا دیکھتے ہیں، اور کشمیریوں پر ہونیوالے بھارتی مظالم پر ہمارا دل خون کے آنسو روتا ہے اور اس بات کیلئے ہم پُرامید ہیں کہ کشمیری بھائی بھی جلد آزاد فضا میں سانس لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کیساتھ ہمارا رشتہ ایک نظریے اور فکر کا رشتہ ہے، جس کی اساس اسلام ہے، لہذا پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ اس اہم مسئلے کو فقط قراردادوں تک محدود نہ رکھے بلکہ اس کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔

ترجمان آئی ایس او پاکستان نے مزید کہا کہ تمام مسلمانوں کے مسائل اور غلامیوں سے آزادی صرف اسلام دوستی اور اتحاد سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم کشمیریوں کی قربانیوں کو نہ بُھولے ہیں اور نہ بُھلا سکیں گے، کشمیریوں پر ہونیوالے ظلم کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬