08 February 2018 - 16:16
News ID: 434948
فونت
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات :
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئے روز ڈیرہ اسماعیل خان میں شعیہ ٹارگٹ کلنگ تشویش ناک اور قابل مذمت ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی کا اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئے روز ڈیرہ اسماعیل خان میں شعیہ ٹارگٹ کلنگ تشویش ناک اور قابل مذمت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مثالی پولیس کا راگ الاپنے والوں کی ڈیرہ میں کارکردگی صفر ہے اور تحریک انصاف کے اپنے صوبے میں گڈ کورننس کے سارے دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑھتے شیعہ ٹارگٹ کلنگ نے نیا پاکستان بنانے والوں کے عزائم سے قوم کو آگاہ کیا ہے۔عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کے پی کے میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔

ڈیرہ میں شعیہ نسل کشی کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی ، حکومت جلد از شعیہ ٹارگٹ کلنگ کے مکمل خاتمے سمیت تمام قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

سید حسن کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی صوبے میں انتہا پسندوں کے ساتھ مصلحت پسندانہ رویہ اپنا رہی ہے جو ملک و قوم کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان اور لشکر جھنگوی کا راج ہے مقامی انتظامیہ پولیس اور ادارے ملت جعفریہ کے افراد ہی کو اغوا کرنے میں مصروف ہیں جو کہ قابل مذمت ہے اگر اس کا تدارک نہ کیا گیا تو ایم ڈبلیو ایم اس حوالے سے سخت موقف اپنائے گئی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬