12 February 2018 - 13:35
News ID: 434999
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہم میزائلی پروگرام پرکام پوری قوت اور طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
 احمد وحیدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ہم میزائل پروگرام پر کام پوری قوت اور قدرت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

جنرل وحیدی نے 22 بہمن کی ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے امریکہ اور یورپی ممالک کی باتوں پر کوئی توجہ نہیں دی، میزائل پروگرام پر کسی قسم کے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے اور نہ ہی ایران کا میزائل پروگرام مشترکہ ایٹمی معاہدے کا حصہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران اپنے ملکی دفاع پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور میزائلی پروگرام پرکام پوری قوت اور طاقت کے ساتھ جاری رہے گا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬