12 February 2018 - 14:20
News ID: 435005
فونت
فضل حسین اصغری:
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے پاکستان آرمی چیف اور چیف جسٹس سے شیعہ نسل کشی کا ازخود نوٹس لینے کی تاکید کی اور کہا: ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی ناقابل برداشت ہے
فضل حسین اصغری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر  فضل حسین اصغری نے المہدی سینٹرجامشورو سے جاری بیان میں کہا :  عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کے پی کے میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔

انہوں‌نے یہ کہتے ہوئے کہ ڈیرہ میں شیعہ نسل کشی کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی کہا : عمران خان پولیس کی تعریفوں کے پل باندھتے نظر آتے ہیں تو دوسری جانب یہ ہی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان میں ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آتی ہے ،عمران خان ڈیرہ کے لوگ آپ سے سوال کرتے ہیں کیا یہ ہے آپ کا نیا پاکستان جہاں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا خون بہایا جائے، ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعان علی کے بہیمانہ قتل عام پر حکومت اورقانون فافذ کرنیوالے اداروں نے آنکھ پر پٹیاں باندھی ہوئی ہیں ، گزشتہ بیس روز میں۳ شیعان علیؑ کو دن ڈھاڑے قتل کر دیاگیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ خیبر پختون خواہ میں مثالی امن کےدعویدار کہاں ہیں حکومت جلد از شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے مکمل خاتمے سمیت تمام قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔/۹۸۸/ ن۹۲۱

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬