رسا نیوز ایجنسی کی فلسطین الیوم سے رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ فلسطین پر آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان مذاکرات کے ذریعے فلسطین کو خود مختار ریاست دیکھنا چاہتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر راملہ میں فلسطینی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل پر زور دیا جب کہ دوطرفہ تعلقات میں توسیع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
فلسطینی صدر سے ملاقات میں نریندر مودی نے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ ہندوستان مذاکرات کے ذریعے فلسطین کو خود مختار ریاست دیکھنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ نریندر مودی پہلے بھارتی وزیراعظم ہیں جنہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا دورہ کیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰