12 February 2018 - 13:40
News ID: 435000
فونت
ایران میں اسلامی انقلاب کی ۳۹ ویں سالگرہ کی ریلیوں اور تقریبات کو پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں بڑے پیمانے پر کوریج دی گئي ہے۔
سالگرہ انقلاب اسلامی  کی ریلی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران میں انقلاب اسلامی کی ۳۹ ویں سالگرہ کی ریلیوں اور تقریبات کو پاکستانی ذرائع ابلاغ میں بڑے پیمانے پر کوریج دی گئي ۔

روز نامہ جنگ

 

ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ پرلاکھوں افراد کی ریلی

روز نامہ جنگ اس ذیل میں لکھتا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کے انتالیس سال پورے ہونے پر لاکھوں افراد نے ایک ریلی نکالی،جبکہ اس موقع پر ایران کے لانگ رینج بیلسٹک میزائل کی نمائش بھی کی گئی۔

درالحکومت تہران کے آزادی اسکوائر پر ریلی سے خطاب میں صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل خطے میں کشیدگی بڑھا کر عراق و شام کی تقسیم اور لبنان میں حالات خراب رکھنا چاہتے تھے لیکن ایران کی وجہ سے ان کی پالیسیاں ناکام ہوئیں۔

امریکا نے ایران میں بھی مداخلت کی کوشش کی لیکن ایرانی عوام کے اتحاد اور فہم نے امریکی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔

روزنامہ دنیا

اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ پر ایران میں ریلیاں

روزنامہ دنیا لکھتا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ پر اتوار کو ملک بھر میں جشن منایا گیا، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، ریلی میں شریک افراد امریکہ و اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے ۔

دارالحکومت تہران میں جشن انقلاب کی سب سے بڑی ریلی نکالی گئی جس میں صدر روحانی اور ان کی کابینہ کے ارکان سمیت دیگر اعلیٰ سول اور فوجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان ریلیوں میں عوام کی تاریخی شرکت ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی نئی سازشوں اور علاقے میں صہیونیوں کے اقدامات کا منہ توڑ جواب ہے ۔

انہوں نے جشن انقلاب کی ریلیوں میں عوام کی تاریخی اور غیر معمولی شرکت پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریلیوں میں عوام کی یہ عظیم الشان شرکت، ایرانیوں کے اتحاد، امام خمینی کے اصولوں سے عہد وپیمان اور اسلامی انقلاب کے راستے کو آگے بڑھانے کا اعلان ہے ۔

ریلیوں میں شریک ایرانیوں نے ایک قرارداد پاس کرکے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں امریکہ کی عہدشکنی اور وعدہ خلافی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ بدستورایرانی عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے ۔

ریلیوں کے شرکاء نے عالم اسلام کے اتحاد اور حریت پسند تحریکوں خاص طور پر فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بیت المقدس کو غاصب صہیونی حکومت کا دارالحکومت قراردینے کے امریکی فیصلے کی مذمت کی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬