13 February 2018 - 17:54
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435014
فونت
فلسطینی صدر محمود عباس اور روسی صدر ولادیمیر پوٹین کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماوں کے درمیان خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 ولادیمیر پوٹین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں ہونے والی ملاقات کے دوران فلسطین کے صدر محمودعباس نے اپنے روسی ہم منصب سے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں روسی صدرپوٹین کاکہنا تھا کہ تنازع حل کرنے کے لیے فلسطین کا موقف جاننا ضروری ہے جبکہ صدرمحمود عباس کا کہنا تھا کہ تنازع کے حل میں امریکا واحد ثالث کے طور پر قبول نہیں۔

ملاقات سے قبل صدر پوٹین نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفون پر اسرائیل فلسطین تنازع پر بات کی ہے۔ 

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطین میں غیرقانونی اسرائیلی آبادکاری سے امن عمل متاثر ہوسکتا ہے۔

تاہم ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل فی الحال امن مذاکرات کے لیے راضی نظر نہیں آتے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬