15 February 2018 - 15:26
News ID: 435042
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ علاقائي ممالک کو امریکہ کے گمراہ کن پروپیگنڈے کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے ۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ ڈین کوٹس کے بیان اور خطے میں دہشت گردی کے فروغ اور عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں امریکی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی ممالک کو امریکہ کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔ 

انھوں نے کہا کہ ایران خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے جبکہ خطے میں عدم استحکام علاقائی ممالک کے مفاد میں نہیں جبکہ امریکہ اسرائیل اور دہشت گردوں کی حمایت کرکے خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ امریکہ علاقائی ممالک کو ایران کے اثر و رسوخ سے ڈرانے کی بے بنیاد کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے حالانکہ ایران کے لئے خطے میں پائدار امن اہمیت کا حامل ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ علاقائي ممالک کو امریکہ کے گمراہ کن پروپیگنڈے کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے اور امریکہ کی ہاں میں ہاں ملانے سے گریز کرنا چاہیے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬