جمعہ کے روز غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی فورسز ہونے والی جھڑپوں میں ۱۴۸ فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی ہلال احمر نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی ظالمانہ اور توسیع پسندانہ اقدامات اور قدس کے حوالے سے امریکی فیصلےکے خلاف جمعہ کے روز ہونے والے مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی فورسزنےجمعہ کے روز غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 148فلسطینی زخمی ہو گئے۔
فلسطین کی ہلال احمر کے مطابق 125 فلسطینی رام الله، البیره، الخلیل، اریحا اور غرب اردن کے دیگر علاقوں میں زخمی ہوئے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف قدره کا کہنا ہے کہ 23 فلسطینی زخمیوں کو گولیاں لگیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے