19 February 2018 - 10:37
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435084
فونت
وہابی نظام حکومت میں زبردست تبدیلی؛
سعودی عرب کے وہابی نظام حکومت میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کےحکام نے خواتین کو شوہر، محرم یا ولی کی اجازت کے بغیر اپنا کاروبارشروع کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔
خواتین

رسا نیوز ایجنسی کی  العربیہ رپورٹ کے مطابق ، سعودی عرب کے وہابی نظام میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کےحکام نے خواتین کو شوہر، محرم یا ولی کی اجازت کے بغیر اپنا کاروبار شروع کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے کئی دہائیوں سے مملکت میں رائج وہابی  سسٹم میں تبدیلیاں کرتے ہوئے خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے جس کے تحت اب خواتین اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے شوہر، محرم یا ولی سے اجازت لینے کی پابند نہیں ہوں گی۔

وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ سعودی خواتین اپنے طور پر بغیر کسی رشتے دار کی اجازت کے ذاتی کاروبار چلانے کی اہل ہیں اور اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔ سعودی عرب کی  حکومت  اس سے قبل عورتوں کو اسٹیڈیم میں جا کر فٹبال میچ دیکھنے اور ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬