19 February 2018 - 22:22
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435089
فونت
بحرینی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے بحرین کے چار انقلابی نوجوانوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کرکے ان کی لاشوں کو سمندر میں غرق کر دیا۔
انقلابی نوجوان/ بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی بحرین الیوم رپورٹ کے مطابق، میثم علی ابراہیم، حسن علی عباس البحرانی، السید قاسم السید الخلیل اور السید محمود السید عادل نامی بحرین کے چار انقلابی نوجوانوں کی لاشوں کے ساتھ ایسا سلوک کئے جانے کے بارے میں رپورٹ ملنے کے بعد بحرین کے انقلابی گروہوں نے آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کے اس وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

ان انقلابی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ بحرینی حکومت کے اس وحشیانہ اقدام سے اس کی مجرمانہ ماہیت کا پتہ چلتا ہے۔

دوسری جانب بحرینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کے خلاف بے بنیاد الزامات کے تحت چلائے جانے والے مقدمے کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

بحرین کی نمائشی عدالت نے جھوٹے الزامات میں جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو چار سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ اپیل کورٹ نے اس سزا کو بڑھا کر نو برس کر دی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬