ایمنسٹی انٹرنیشنل:
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ سیاسی نفرتیں پھیلانے اور انسانی حقوق کے لیے خطرات کا سبب بن رہے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات امریکا اور امریکا سے باہر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا موجب بن رہے ہیں۔
ایمنسٹی کے مطابق صدر ٹرمپ کا نام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے عالمی سربراہان کے گروپ میں ڈالا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا گیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ وہ امریکی صدر ہیں جن سے ان کے قریبی افراد بھی خوش نہیں ہیں اور جس قدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے اور خواتین نے جس قسم کے غیر اخلاقی الزامات ان پرعائد کئے وہ بھی امریکی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے