24 February 2018 - 11:40
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435140
فونت
افغان دارالحکومت کابل میں خود کش حملے میں ایک شخص ہلاک جب کہ چھ زخمی ہوگئے۔
خود کش حملہ/ افغانستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ حملے میں ایک شخص ہلاک، جب کہ چھ زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق علی الصبح کابل کے علاقے شاش دراک میں خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑایا۔

افغان انٹیلی جنسی ایجنسی کے ایک سیکیورٹی اہل کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ خودکش حملہ آور نے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ این ڈی ایس کا کمپاؤنڈ نیٹو ہیڈکواٹرز اور امریکی سفارت خانے کے قریب واقع ہے۔

اس سے قبل بھی گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں اسی کمپاؤنڈ کے قریب خود کش حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حملے کے بعد فی الحال کسی تنظیم کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬