25 February 2018 - 14:13
News ID: 435153
فونت
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انسانی ھمدردی کے ناطےشام میں ۳۰ روزہ جنگ بندی کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا ۔ اس قرارداد کے بعد روس کے دباو کی وجہ سے دہشتگرد گروہ علاقے سے نکل جائیں گے۔
سلامتی کونسل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ قرارداد تمام مستقل اور غیر مستقل ارکان کی جانب سے متفقہ طور پر منطور کی گئی۔

اس قرارداد کی رو سے جنگ بندی کے دوران محاصرہ ہونے والے علاقوں خاص طور سے مشرقی غوطہ کے علاقے میں انسانی ھمدردی کے ناطے داخل ہونے  کا راستہ کھل جائیگا۔

امریکہ کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ جیسےالقاعده، جبهتہ النصره اور داعش اس جنگ بندی سے مثتثنی ہوں گے۔

مشرقی غوطہ دمشق کے قریب ایک اسٹراٹیجی شہر ہے اور شامی فوج کی کوشش ہے کہ اس شہر کو دہشتگردوں سے پاک و صاف کیا جائے۔ اس لئے کہ دہشتگرد ہر روز اس شہر سے دمشق کے نہتے شہریوں پر راکٹوں اور مارٹر توپوں سے حملے کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ شام کا بحران 2011 میں  سعودی عرب،امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کے بڑے پیمانے پر حملے کے بعد شروع ہوا۔

امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک من جملہ برطانیہ اور فرانس کی کوشش تھی کہ اس بحران سے علاقائی  توازن کو غاصب صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کیا جائے۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬