10 March 2018 - 11:05
News ID: 435303
فونت
فلسطین کی ہلال احمر نے کہا ہے کہ فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے الخلیل کے علاقہ باب الزاویہ میں غاصب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جوان شہید اور ۶۶ زخمی ہو گئے۔
صیہونیوں اور فلسطینیوں میں تصادم

رسا نیوز ایجنسی کی سما سے رپورٹ کے مطابق، فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے الخلیل کے علاقہ باب الزاویہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 24 سالہ فلسطینی جوان محمد زین الجعبری کو شہید کردیا۔ الجعبری اسرائیل فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے جو اسپتال پہنچنے کے بعد شہید ہوگئے۔

فلسطین کی ہلال احمر کی رپورٹ کے مطابق 2 فلسطینی گولیوں سے 19 فلسطینی ربر کی گولیوں سے اور 45 فلسطینی  گیس کے شیل لگنے اور صیہونی فوجیوں کے تشدد کی وجہ سے زخمی ہوئے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے قدس کو فلسطین کا داراحکومت قرار دیئے جانے کے بعد دنیا کے کئی ممالک اور فلسطین میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا جو بدستور جاری ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬