31 March 2018 - 09:55
News ID: 435454
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ کا رحیم یار خان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ عالمی طاغوت اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے اس پورے خطے کو روبہ زوال رکھنا چاہتا ہے، عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کی تشکیل بھی اسی مقصد کیلئے کی گئی۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے فروغ میں حکمرانوں نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی، ملک و قوم کی ترقی کی بجائے ذاتی اثاثوں میں اضافے کے لئے مختلف ذرائع استعمال کئے جاتے رہے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے پنجاب سمیت ملک بھر میں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، جس نے معاشی بحران کو جنم دیا۔ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی کے باعث صاف پانی، معیاری تعلیم، صحت و صفائی اور روزگار جیسی بنیادی ضروریات زندگی سے پاکستان کی بیشتر آبادی محروم ہے، جو عوام کے ساتھ بدترین زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوتیں ایشیا کو تباہی کی طرف لے جانا چاہتی ہیں۔ ایشیا کا معاشی و اقتصادی استحکام ہی وہ واحد حل ہے، جو اس خطے کو مغربی استعمار کے نرغے سے چھڑایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے رحیم یار خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ عالمی طاغوت اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے اس پورے خطے کو روبہ زوال رکھنا چاہتا ہے۔ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی تشکیل بھی اسی مقصد کے لئے کی گئی، ان تمام سازشوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے ضروری ہے کہ ایشیائی عوام کی آگہی کے سلسلے میں مختلف سطح پر فورم تشکیل دیئے جائیں، تاکہ مغربی عزائم کو ناکام بنایا جا سکے، عالمی طاقتوں کے نشانے پر نہ صرف ایشیا ہے بلکہ امت مسلمہ کی تباہی بھی ان عالمی طاقتوں کا اولین ہدف ہے، عالم اسلام کے دانشمندانہ، بابصیرت اور جرات مندانہ اقدامات اور اخوت کے ہتھیار سے مغرب کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬