رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے معزول ولیعہد محمد بن نایف نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ہے کہ ممکن ہے کہ اس عرصے میں کچھ ایسی تبدیلیاں رونما ہوں جو محمد بن سلمان کے بادشاہت تک پہچنے کی راہ میں حائل ہوں لیکن اگر صورت حال بن سلمان کے تیار کردہ منصوبے کے تحت آگے بڑھتی ہے تو وہ آئندہ تین مہینے کے اندر اندر ملک کے فرمانروا بن جائیں گے۔
محمد بن سلمان کو پہلے ملک کا وزیر دفاع بنایا گیا اس کے بعد وہ نائب ولیعہد کے عہدے کے لئے مقرر کئے گئے اور پھر گذشتہ برس جون میں انہیں وزیر دفاع کے ساتھ ساتھ ملک کا ولیعہد بھی مقرر کر دیا گیا۔
محمد بن سلمان کے اقدامات اور بیانات کا جائزہ لئے جانے سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ وہ ملک میں اقتدار کے بھوکے ہیں اور خارجہ میدان میں ناعاقبت اندیش جنگ پسند اور دوسروں کی بیساکھی اور حمایت پر تکیہ کرتے ہیں۔
بن سلمان کی اقتدار پسندی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ملک کی متعدد روایتوں کو توڑ کر منجملہ ولیعہد محمد بن نایف کے زندہ رہتے ہوئے انہیں ہٹا کر خود ولیعہد بن گئے۔ بن سلمان کی کوشش ہے کہ اپنے باپ کی موت سے پہلے ہی سعودی عرب کا بادشاہ بن جائیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/