‫‫کیٹیگری‬ :
12 April 2018 - 16:36
News ID: 435543
فونت
آیت الله مصباح یزدی :
امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان کو الہی ارادہ پر اعتماد کرنا چاہیئے بیان کیا : اگر انسان ان چیزوں پر جو خداوند عالم نے اس کا مقدر قرار دیا ہے ارادہ کیا ہے اس پر راضی ہو تو وہ ایمان واقعی ہے ۔
آیت الله مصباح یزدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے قائد انقلاب اسلامی کے قم آفس میں منعقدہ اپنے ہفتگی درس اخلاق میں اسلام کے نظریہ میں اخلاقی اقدار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اسلام کے نظریہ میں اخلاقی اقدار اس چیز کو کہتے ہیں کہ جو انسان کی کامیابی و سعادت کا سبب بنے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اخلاقی اقدار کی کئی قسمیں ہیں ، بعض براہ راست اعلی مقام تک پہوچنے میں اثر گزار ہوتے ہیں اور بعض دوسروں کا شمار اصلی اسباب میں نہیں ہوتا ہے لیکن امدادی اسباب میں سے ہیں ، انسان کی حقیقی کامیابی و کامرانی قرب الہی کے سایہ میں حاصل ہوتی ہے ۔   

 حوزه علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے رکن نے اس بیان کے ساتھ کہ اخلاقی اقدار کا اصلی محور خداوند عالم ہیں بیان کیا : اسلام کے نظریہ کے مطابق اخلاقی اقدار کا محور جو کہ انسان کی کامیابی کا سبب ہوتا ہے خداوند عالم پر ایمان رکھنا ہے ۔

آیت الله مصباح یزدی نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایمان کے سلسلہ میں ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : حضرت فرماتے ہیں ایمان دو حصہ صبر و شکر پر مشتمل ہے ، اگر زندگی کا کوئی لمحہ خوشی سے گذرے تو شکر کرنا چاہیئے اور مشکلات و بلا میں بھی مومن کو صبر اختیار کرنا چاہیئے ۔/۹۸۹/ف۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬