رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہی محل میں شدید فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان ایک فوجی ٹرک کے ذریعہ شاہی محل سے راہ فرار اختیار کیا۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ چھوٹے ہتھیاروں سے ہوا ہے یہ فائرنگ الخزامی محل میں ہوئی ہے جہاں سعودی عرب کے بادشاہ رہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان بھی اپنے باپ کی طرح محل سے خارج ہوگئے ہیں اور سعودی عرب کی فورسز نے محل کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں فوجی بغاوت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ کئی مہینہوں سے سعودی عرب میں سیاسی و اقتصادی بحران تھا اور نا تجربہ کار جوان ولی عہد محمد بن سلمان نے ملک کے سرمایہ کو ٹرمپ خاندان کے عشق میں لٹا دیا اور اسرائیل کی حفاظت کے لئے اپنے خزانہ کا دہان کھول دیا جس کی وجہ سے عوام معاشی اعتبار سے کمزار ہوتی جا رہی ہے اور یمن کی مظلوم عوام پر ظلم اور شام پر میزائیل داغنے کے لئے امریکا کو خرچ دینا یہ سب موجودہ اقدام کا سبب ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/