24 April 2018 - 07:54
News ID: 435682
فونت
ملی یکجہتی کونسل :
نظام مصطفٰی (ص) کا نعرہ قوم کے دلوں کی آواز بن چکا ہے، الیکشن میں ختم نبوت کے وفاداروں اور غداروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
ملی یکجہتی کونسل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نظام مصطفٰی (ص) کا نعرہ قوم کے دلوں کی آواز بن چکا ہے، الیکشن میں ختم نبوت کے وفاداروں اور غداروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

نظام مصطفٰی(ص) کے متوالے الیکشن میں لادینیت، سیکولرازم اور عصبیت پرستی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، نظام مصطفٰی متحدہ محاذ کے پلیٹ فارم پر اہلسنّت کی جماعتیں، علماء و مشائخ و اکابرین اہلسنّت، متحد اور یکجا ہو چکے ہیں، ہم خیال سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے گرینڈ الائنس کی تشکیل کے لئے رابطے تیز کر دیئے ہیں، تاکہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے نظام مصطفٰی کی حکومت تشکیل پاسکے۔

جمعیت علمائے پاکستان و ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفٰی (ص) متحدہ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جے یو پی سندھ کی مجلس شورٰی و عاملہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے ہندو ایکٹ کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا، جبکہ صوبے بھر میں رکنیت سازی مہم تیز تر کرنے، رکنیت سازی کیمپوں کا دائرہ کراچی سے کشمور تک وسیع کرنے، قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوص سمیت دیگر تنظیمی امور پر تبادلہ خیال اور فیصلے کئے گئے۔

اس موقع پر جے یوپی سندھ کی تمام قومی و صوبائی نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے، حیدرآباد میں سندھ کنونشن کے انعقاد، اضلاع کے دوروں اور ضلعی کنونشنز کے شیڈول کی حتمی منظوری دی گئی، جبکہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، پانی کی عدم فراہمی، گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کی بھرپور مذمت کی گئی۔

اجلاس نے عوام کو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف بھرپور تحریک چلانے اور نگراں حکومت میں صالح، دیانتدار اور محب وطن افراد کو شامل کرنے اور ملک کے سواد اعظم اہلسنّت والجماعت کو دیوار سے لگانے کے سلسلے کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬