08 May 2018 - 11:47
News ID: 435854
فونت
شیخ عبدالمهدی کربلایی :
امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی شیخ عبدالمهدی کربلایی نے مغرب ایشیاء میں مختلف جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : دشمن اس کوشش میں ہیں کہ اسلام کو ایک تشدد و خون خوار دین کے عنوان سے متعارف کرائین اور مسلمانوں کو ڈرا کر اس کے مال و دولت کو اس سے چھین لے ۔
حجت الاسلام شیخ عبدالمهدی کربلایی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی شیخ عبدالمهدی کربلایی نے اپنی ایک گفتگو میں تمام اسلامی مذاہب کی پیروی کرنے والوں کے درمیان ارتباط و اتحاد کی تاکید کرتے ہوئے کہا : تمام اسلامی ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ نہیں ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کے درمیان آپس کے مسائل میں شک و ابہام باقی رہ جاتا ہے اور مسائل الجھتے چلے جاتے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی ہے کہ اگر دین مبین اسلام کی تبلیغ صحیح سے انجام دی جائے تو اس کے ذریعہ دوسروں کی ہدایت کی جا سکتی ہے اور اس کے علاوہ کی صورت میں شاید تبلیغ دوسروں کی گمراہی کا سبب ہو سکتا ہے ۔

شیخ عبدالمهدی کربلایی نے علماء کی فعالیت کو تاثیر گزار و بنیادی محور جانا ہے اور کہا : اگر دینی مبلغین نیک ہوں تو لوگ ہدایت پائے نگے اور مبلغین اسلام سے دین مبین اسلام کی شناخت کی تاکید کی ہے ۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ اسلام اس وقت بہت زیادہ خطرے سے روبرو ہے اور دشمن کی سازش سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیوںکہ بعض دشمن کے اس واضح سازش سے با خبر نہیں ہیں اور بعض لوگ اس چیز کی تشخص دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں ۔

امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی نے مغرب ایشیاء میں مختلف جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : دشمن اس کوشش میں ہیں کہ اسلام کو ایک تشدد و خون خوار دین کے عنوان سے متعارف کرائین اور مسلمانوں کو ڈرا کر اس کے مال و دولت کو اس سے چھین لے ۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬