10 May 2018 - 10:16
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435869
فونت
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل :
انتونیو گوٹرس نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی ناقابل قبول ہے۔
اقوام متحدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے کہا ہے کہ  تمام رکن ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے ایک بیان میں امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس  منتقلی کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی ناقابل قبول ہے ،اس اقدام سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششیں مزید متاثر ہو سکتی ہیں۔

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری  کے ترجمان سٹیفن ڈوگریک نے ایک بیان میں کہا کہ گوٹرس کئی مواقع پر واضح کرچکے ہیں کہ امریکی حکومت کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے اور امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کو مسترد کر چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل تمام رکن ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں، اور وہ  تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کو تسلیم نہیں کرتے۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬