15 May 2018 - 18:10
News ID: 435935
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان :
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ امتِ مسلمہ یک جاں ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑے۔
جعفریہ اسٹوڈنٹس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کہا کہ اسرائیل ایک ناسور کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ ہر روز قابض اسرائیلی فوجی مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتے نظر آتے ہیں۔ خواتین کی بے حرمتی، نوجوانوں کا قتلِ عام ، گرفتاریاں اور انکے گھروں کی مسماری روز کا معمول بن چکا ہے۔

مقررین نے مزید کہا کہ اس تمام تر صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے، کیونکہ اسرائیل یہ سب کچھ اس کے ایماء پر کر رہا ہے۔

اسرائیل کا وجود کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ خود بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح نے بھی اپنا پہلا پالیسی بیان جو اسرائیل کے بارے میں دیا تھا، وہ بھی یہی تھا کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے، اسے کسی بھی طور تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

اسرائیل یہ سب کچھ اس کے ایماء پر کر رہا ہے۔ جبکہ اقوامِ عالم اور بالخصوص مسلم امہ اور عرب ممالک کا کردار بھی افسوس ناک ہے۔ مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ امتِ مسلملہ جب تک یکجا نہیں ہوگی، اس وقت تک مسلمانوں کی حالتِ بد سے بدتر ہی رہے گی۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ امتِ مسلمہ یک جاں ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑے۔ مقررین نے مزید کہا کہ گریٹر اسرائیل کا امریکی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اور نہ ہی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کیا جائے گا۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف سخت نعرے دررج تھے۔ مظاہرے کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم بھی نذرِ آتش کئے گئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬