17 May 2018 - 16:23
News ID: 435960
فونت
عبدالملک بدرالدین الحوثی :
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل امت اسلامیہ کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں میں شریک ہیں۔
السيّد عبد الملك الحوثي

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے ماہ مبارک رمضان کی آمد کی مناسبت سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اپنے ایک خطاب میں کہا کہ علاقے میں تمام سازشوں کا مقصد امت اسلامیہ کو نقصان پہنچانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہ مبارک رمضان اس سال ایک ایسے وقت میں شروع ہو رہا ہے جب یمن کے عوام کے سامنے بہت سے مسائل اور مشکلات ہیں اور وہ مسلسل چوتھے ماہ رمضان میں بھی امریکی اور سعودی وحشیانہ ہوائی حملوں کا سامنا کر رہے ہیں اور حتی ماہ رمضان میں سعودی عرب اور امریکا کے حملوں میں شدت آجاتی ہے۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ امت اسلامیہ کو غیر معمولی خطرات اور مہم جوئی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت اسلامیہ کے دشمنوں کا وسیع فوجی حملہ انہی خطرات میں سے ایک ہے۔

عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ بیت المقدس کے بارے میں امریکی حکومت کا اقدام اور مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں امریکی رویّہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ امت مسلمہ کے مقدسات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس درمیان بعض اسلامی ممالک کوشش کر رہے ہیں کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں فرق ظاہر کریں لیکن حقیقت یہ ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور دونوں ہی امت مسلمہ کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬