شام کے دو فوجی ٹھکانوں پر امریکہ نے بمباری کی ہے جس کے بعد داعش نے بھی ان فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ دیر الزور میں شام کے دو فوجی ٹھکانوں پر امریکہ نے بمباری کی ہے جس کے بعد داعش نے بھی ان فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق ٹی دو فوجی بیس کے قریب شامی فوج کے دو ٹھکانوں پر امریکی جنگي طیاروں نے بمباری کی ۔
شامی ذرائع کے مطابق امریکی ہوائی حملوں میں صرف مالی نقصان ہوا ہے یہ حملے صوبہ دیر الزور کے علاقہ البوکمال اور حمیمہ کے درمیان واقع علاقہ پر کئے گئے۔
امریکی حملے کے بعد داعش دہشت گردوں نے بھی اس علاقہ پر حملے کا آغاز کردیا ۔ ذرائع کے مطابق امریکہ شام ميں داعش دہشت گردوں کی حمایت اور پشتپناہی کررہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے