نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے باشندوں نے اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کے لئے مظاہرہ کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے باشندوں نے اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ زکزکی کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے کے شرکا نے آیت اللہ زکزکی کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے دو ہزار پندرہ میں ریاست کدونا کے شہر زاریا میں حسینیہ بقیۃ اللہ پر حملے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
اس حملے میں سیکڑوں کی تعداد بے گناہ مسلمان شہری شہید و زخمی ہو گئے تھے جن میں آیت اللہ زکزکی کے کئی بیٹے بھی شامل ہیں۔
واقعے کے دوران فوج نے زخمی حالت میں آیت اللہ زکزکی کو گرفتار کرکے جیل میں بند کر دیا جس کے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔نائیجیریا کی سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود اس ملک کی حکومت اور فوج آیت اللہ زکزکی کو رہا کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے