02 June 2018 - 14:14
News ID: 436139
فونت
حوزہ علمیہ قم کے جامعہ مدرسین نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے سیاسی مکتب نے ایرانی قوم کو سامراج کے مقابلے میں ڈٹ جانے اور مظلوموں کی حمایت کرنے کا درس دیا ہے۔
مدرسین حوزہ علمیہ کونسل

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی تاریخ چودہ خرداد کی مناسبت سے جاری کئے جانے والے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے سیاسی مکتب نے ایرانی قوم کو ظلم و استبداد کے مقابلے میں استقامت اور مظلوموں کی حمایت کرنے کا سبق سکھایا ہے اور اس استقامت و پامردی نے ایرانی قوم کو قومی عزت و وقار کی چوٹی پر پہنچایا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح نے اپنی مضبوط ایمانی قوت اور روح کی پاکیزگی سے اسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور اسے مضبوط و مستحکم بنایا۔
واضح رہے کہ چودہ خرداد اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کی انتیسویں برسی ہے۔
ہر سال اسی مناسبت سے ایران اور دنیا کے مختلف علاقوں کے لاکھوں لوگ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے حرم مطہر میں حاضر ہو کر آپ کی شخصیت کو خراج عقیدپ پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر برسی کے پروگرام بھی منعقد ہوتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬