12 June 2018 - 15:37
News ID: 436254
فونت
اسماعیل ہنیہ :
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کا ایک طاقتور ملک ہے جس کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں۔
اسماعیل ہنیہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما 'اسماعیل ہنیہ' نے اسلامی جمہوریہ ایران کو خطے کا اہم ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور حماس کے تعلقات غیرمعمولی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کا ایک طاقتور ملک ہے جس کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں۔

اعلی فلسطینی رہنما نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کی آزادی اور فلسطینیوں کے مفادات کے دفاع کے لئے ایران کی کوششیں قابل قدر ہیں اسی وجہ سے فلسطین اور ایران کے در میان تعلقات غیرمعمولی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حماس تنظیم دوسرے ممالک کے خلاف فوجی کاروائی کی حمایت نہیں کرتی بلکہ ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطین ایک عالمی مسئلہ ہے جس کی تمام ممالک کو حمایت کرنی چاہئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬