12 June 2018 - 15:50
News ID: 436257
فونت
قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی عدالت میں متحدہ عرب امارات کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مقدمہ قائم کرےگا۔
متحدہ عرب امارات

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے قطری شہریوں کو اخراج کرکے نیز قطر کے خلاف ہوائی، زمینی اور دریائی راستے بند کرکے انسانی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے وہ عالمی عدالت میں متحدہ عرب امارات کے خلاف مقدمہ قائم کرےگا۔

قطر کا کہنا ہے کہ جس معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اس معاہدے پر متحدہ عرب امارات اور قطر نے دستخط کررکھے ہیں ۔

واضح رہے کہ 5 جون 2017 کو سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرکے اس کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور اس پر فضائی، زمینی اور سمندری سرحدیں بھی بند کردی تھیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬