‫‫کیٹیگری‬ :
25 June 2018 - 14:37
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436384
فونت
آیت الله نوری همدانی:
حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملک کا تمام ذمہ دار طبقہ ، عوام کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کرے کہا: عوام کے اقتصادی مسائل شرمندگی کا سبب ہیں ، مگر افسوس بعض افراد زخم کا مرحم بننے کے بجائے زخموں پر نمک چھڑکنے میں مصروف ہیں ۔
آیت الله نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم میں اعلی سطح کے اساتذہ نے مرجع تقلید وقت حضرت آیت الله نوری همدانی سے آج ملاقات اور گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملک کا تمام ذمہ دار طبقہ ، عوام کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کرے کہا: عوام کے اقتصادی مسائل شرمندگی کا سبب ہیں ، بعض افراد زخم کا مرحم بننے کے بجائے زخموں پر نمک چھڑکنے میں مصروف ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: جب عوام یہ دیکھتے ہیں کہ حکمراں ان کی مشکلات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں تو کبیدہ خاطر ہوتے ہیں ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے مشکلات اور دشمن کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباو کے دور میں صحیح مینجینگ کو ضروری جانا اور کہا: یہ صحیح کہ دشمن نے اقتصادی جنگ کو ایک نئی مرحلہ میں داخل کردیا ہے اور پوری بے رحمی کے ساتھ اس میدان میں برسرپیکار ہے مگر ہمیں اپنی کمزور مدیریت پر بھی توجہ کرنی چاہئے ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬